مویشی منڈیوں میں جانور ختم باقی کی قیمت لاکھوں تک جا پہنچی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر بھر کی مویشی منڈیوں میں فروخت کے لئے لائے گئے جانور ختم ہوگئے۔موجود چند چھوٹے جانوروں کی قیمت لاکھوں روپے تک پہنچ گئی ہے۔سہراب گوٹھ مویشی منڈی میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد جانور لائے گئے تھے تاہم اب صرف چند ہی جانور بچے ہیں۔پہلے50ہزار میں دستیاب گائے کی قیمت ایک لاکھ20ہزار ہو گئی۔ایف ٹی سی و ملیر کی منڈیوں میں بھی چند جانورہی بچے ہیں۔یہاں شہبازنامی شخص نے بتایا کہ وہ گائے لینے آئے تھے۔بڑے جانورنہیں رہے۔پہلے جوبکرا20ہزار میں بک رہا تھا اب اس کی قیمت 50ہزار ہو گئی ہے جبکہ بڑے جانوروں کی قیمت لاکھوں میں ہے۔