ہالینڈ سے تجارت میں پاکستان کو 19 کروڑ ڈالر خسارہ

0

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)پاکستان کی جانب سے 2017 میں ہالینڈ سے 1 ارب ڈالرز کی درآمدات کی گئیں جو9 سال میں ریکارڈ دگنا سے بھی زیادہ اضافہ تھا جس کا اثرملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر بھی پڑا اور پاکستان کو 18 کروڑ 71 ڈالرز سے زائد تجارتی خسارے کا سامنا کرناپڑا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گزشتہ سال 63کروڑ 69لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کاایندھن،5کروڑ 35لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کا اناج،دودھ سے بنی مصنوعات،2کروڑ 85 لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کی مشینری،2کروڑ 60 لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کی فارماسوٹیکل مصنوعات،1کروڑ 91لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کی آپٹیکل اورمیڈیکل آلات،ڈیڑھ کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کا پلاسٹک ،1کروڑ 33لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کا لوہا اور اسٹیل، 1کروڑ 32لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کا تانبا،ڈیڑھ کروڑدالرز سے زائد مالیت کاآرگینک کیمیکلزکے علاوہ 1کروڑ 41 لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کی خوردنی مصنوعات درآمد کیں جوہالینڈ کے ساتھ 9 سال میں ریکارڈ100فیصد سے بھی زائد اضافہ ہے۔پاکستان کی جانب سے 2009 میں ہالینڈ سے درآمد کردہ مصنوعات کی مالیت35کروڑ ڈالرز کے لگ بھگ تھی۔2010 میں بھی درآمدات کی مد میں تقریبااتنی ہی رقم خرچ کی گئی تاہم 2011میں ہالینڈ سے درآمدات میں کمی واقع ہوئی اوردرآمدات 30کروڑڈالرزکے لگ بھگ رہ گئیں۔2012میں ہالینڈ سے درآمدات میں مزید کمی واقع ہوئی اور درآمدات25کروڑ ڈالرزکے لگ بھگ رہ گئیں۔ 2014 میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا اور درآمدات 30کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ 2015 میں درآمدات بڑھ کر 35کروڑ ڈالرز ہوگئیں۔2016 میں 40 کروڑ ڈالرز کی مصنوعات درآمدات کی گئیں اور گزشتہ سال 2017 میں 94کروڑ 53لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کی مصنوعات درآمد کی گئی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More