بھتہ نہ دینے پر میہڑ میں ہوٹل پر حملہ- فائرنگ

0

میہڑ (نامہ نگار) عیدالاضحٰی کے دوسرے دن میہڑ کے قریب گاؤں کولاچی میں بھتہ نہ دینے اور مفت کھانا نہ کھلانے پر مسلح افراد نے ہوٹل پر حملہ کرکے فائرنگ کردی۔ جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کولاچی شہر میں کاروبار احتجاج کے طور پر بند کر دیا گیا۔ واقعے کیخلاف جمعہ کے روز کولاچی برادری کی بڑی تعداد میں لوگوں نے سابق ڈسٹرکٹ آفیسر صحت ڈاکٹر رفیق احمد کولاچی، سرائی اشفاق کولاچی، غلام عباس کولاچی سرفراز کولاچی، عبدالستار، غلام سرور کولاچی اور دیگر کی قیادت میں مظاہرہ کیا۔ اور انڈس ہائی وے پر دھرنا دیکر ٹریفک کی امد رفت معطل کر دی۔ مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کھوسہ برادری کے ملزمان ان سے بھتہ مانگ رہے ہیں۔اور ہوٹل مالک عبدالستار کولاچی اور غلام سرور کولاچی کے ہوٹل پر مفت میں کھانا نہ کھلانے پر مسلح ملزمان نے عبدالستار پر حملہ اور فائرنگ کردی۔لیکن عبدالستار معجزانہ طور پر بچ گئے۔ میہڑ پولیس ملزمان کیخلاف کارروائی نہیں کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More