اٹک میں ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر متعدد گاڑیاں لوٹ لیں
اٹک ( نامہ نگار) اٹک میں ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر متعدد گاڑیوں کو لوٹ لیا، مسافر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات-نقدی اور موبائل فونز سے محرو م ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نالہ پل کے قریب ڈاکوؤں نے پتھر رکھ روڈ بلاک کیا اور آنے والی گاڑیوں میں بیٹھے مسافروں کاصفایاکردیا ۔تھانہ جنڈ میں کونسلر بلدیہ جنڈ محمد اقبال نے تھانہ جنڈ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ کار میں انجرأ سے جنڈ آ رہا تھا ریسی نالہ پل موڑ پر پہنچا تو 6ڈاکو جن کی عمریں 30سے 40برس کے درمیان تھیں مسلح پسٹل موڑ پر بڑے بڑے پتھر رکھ کر گاڑیاں روک کر واردات کرنے میں مصروف تھے میں نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی تو اسلحہ کی نوک پر مجھے بھی روک کر موبائل ، 51ہزار روپے اور اصل شناختی کارڈ چھین لیا۔سڑک کے دونوں طرف گاڑیاں رکی ہوئیں تھیں جس میں حکیم خان ولد نسیم خان ساکھ بھاٹا داخلی مکھڈ سے موبائل فون اور 22ہزار روپے ، اس کے بھانجے سے 2ہزار روپے اور موبائل فون ، ایمبولینس میں کامران اسلم ولد محمد اسلم ساکن ڈھوک مرزا لکڑ مار جس میں اس کی فیملی 2خواتین بچے اور مریض معین خان موجود تھا اس سے 19ہزار اور موبائل فون ، خواتین سے طلائی زیورات جن میں 4چوڑیاں ، 2عدد لونگ ، 2عدد انگوٹھیاں طلائی لوٹ لئے اور فرار ہوگئے۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ ان ڈاکوؤں میں اخلاق احمد ، گل زرین پسران محمد اشرف ، شمروز سکنائے نمل ایبٹ آباد ، عبدالمالک ولد فضل دین سکنہ مانسہرہ ، ثناء اللہ ولد غلام جعفر سکنہ ملہو والی ، پنڈی گھیب معین الدین ولد غلام محی الدین سکنہ ڈھوک رتہ راولپنڈی ، محمد فرید ولد لعل دین سکنہ باغ، اشفاق احمد سکنہ مظفر آباد نے مل کر واردات کی ہے پولیس نے زیر دفعہ 395ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔