عید پر صفائی نہ ہونے سےکئی علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عید کے دنوں میں معمول کا کچرا نہ اٹھایا جاسکا جس کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقے کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ڈی ایم سیز کی نااہلی کی وجہ سے ملیر ملت گارڈن،کورنگی ،لانڈھی اور شاہ فیصل،بزرٹہ لائن،کالاپل،جناح اسپتال،صدر ،لائنزایریا کے علاقوں میں بھی کچرے اور غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے مچھروں کی بہتات ہے ‘لیاری ،بہار کالونی، چاکیواڑہ، آگرہ تاج کالونی میں سیوریج کے پانی کے باعث علاقے کیچڑ میں تبدیل ہوگیا ہے۔بلدیہ ٹاؤن ،اورنگی ٹاؤن، شارع اورنگی سمیت دیگر سیکٹرز میں بھی کچرے اور غلاظت کے ڈھیر لگ گئے ہیں مکینوں نے متعلقہ اداروں کو درجنوں شکایت کی تاہم کسی شکایت پر شنوائی نہیں ہوئی جس پر علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت ہی صفائی ستھرائی کروانے پر مجبور ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More