ابوالحسن اصفہانی روڈ سے متصل صحافی کالونی میں آلائشوں کے ڈھیر
کراچی( اسٹاف رپورٹر) عیدالاضحی کے موقع پر ابوالحسن اصفہانی روڈ سے متصل صحافی کالونی بلاک4اے میں آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ ارشد صابری پارک کی عقبی سڑک پر آلائشوں کی وجہ سے گندگی جمع ہے ، گٹر بند ہونے اور گندا پانی کھڑا ہونے سے علاقے میں تعفن پھیل گیا ہے جس کے باعث بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔جب کہ مسجد بلال کی جانب جانے والا راستہ بھی بند ہوگیا ہے ۔ جرنلسٹس سوسائٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن اور علاقہ مکینوں نے صوبائی وزیر سعید غنی، میئر کراچی اور چیئرمین ضلع شرقی معید انور سے علاقے کا دورہ کرنے اور آلائشیں اٹھانے کی اپیل کی ہے۔