پاک فوج کا یوم دفاع منفرد انداز سے منانے کا فیصلہ

0

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے اس بار یوم دفاع منفرد انداز سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قوم اس سال 6 ستمبر کو منفرد انداز میں اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرے گی۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر، میڈیا اور دیگر قومی اداروں کے ہم آہنگ ہر پاکستانی اس منفرد ملک گیر مہم کا حصہ بنے گا۔رواں سال ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام پر یوم دفاع و شہداء منایا جائے گا جس میں شہداء اور ان کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید اور ان کے لواحقین قوم کے ہیرو اور سرمایہ ہیں اور زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو کبھی نہیں بھولتیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More