گاڑیوں کی ٹکر سے 7افراد جاں بحق-کرنٹ سے 3زندگیاں گل

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عید ایام کے دوران گاڑیوں کی ٹکر اور ٹرین کی زد میں آکر 7افراد جاں بحق ہوگئے ، جب کہ کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت 3افراد کی زندگیاں گل ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے ڈی ایچ اے چڑھائی کے قریب تیز رفتار منی ٹرک نمبر JP8441 آگے جانے والے آئل ٹینکر نمبر TKC946سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور 30سالہ نذیر ولد عبداللہ جاں بحق جبکہ آئل ٹینکر کا ڈرائیور علی محمد زخمی ہوگیا۔بلدیہ حب ریور روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل پھسلنے کے نتیجے میں سوار 50سالہ ہاشم علی ولد واحد بخش چل بسا۔بھینس کالونی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 25سالہ عبداللہ جاں بحق ہوگیا۔بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 27سالہ دلبر ولد اختر جاں بحق ہوگیا۔بن قاسم کے علاقے لنک روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے30سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا۔ناظم آباد انڈر بائی پاس میں تیز رفتار موٹر سائیکل پھسلنے کی وجہ سے 17سالہ نامعلوم نوجوان چل بسا۔عید کے تیسرے روز کینٹ ریلوے کے علاقے کالا پل کے قریب ہزارہ کالونی ریلوے ٹریک پر ٹرین سے کٹ کر 15سالہ نامعلوم نوجوان جاں بحق ہوگیا۔قائد آباد کے علاقے اولڈ مظفر آباد میں گھر کے اندر کام کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے 30سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی ۔لانڈھی نمبر 1میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 30سالہ کاشف ولد امتیاز جاں بحق ہوگیا۔نیوکراچی سیکٹر فائیو ڈی میں گھر کے اندر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 47سالہ ندیم ولد نصیر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More