سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی سے اظہار تشکر
کراچی (پ ر)بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ کے رہائشی پی ٹی آئی رہنما عارف عباسی نے عیدالاضحی پر آلائشیں اٹھانے سمیت دیگر انتظامات پر سی ای او کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امسال انتظامات انتہائی بہتر تھے۔ عید پر عوام کو کنٹونمنٹ بورڈ کے عملے سے کسی بھی قسم کی شکایت نہیں رہی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سی ای او و دیگر عوامی مسائل مثلاً پانی کی فراہمی اور صفائی کے حوالے سے بھرپور تعاون کریں گے۔ انہوں نے عوام کی جانب سے بھی ان سے بھرپور تعاون کا عندیہ دیا ہے۔