شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے عید کے تیسرے دن بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اور سڑکیں بھی دھل گئیں۔ کئی علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی جس نے عید پر بلاتعطل اور بغیر لوڈشیڈنگ کے بجلی کی فراہمی کے دعووں کی قلعی کھول دی۔کراچی کے جن علاقوں میں ہلکی بارش رہی ان میں لانڈھی، کورنگی، ملیر، ایئرپورٹ، شاہ فیصل کالونی، شارع فیصل، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، بفر زون، فیڈرل بی ایریا، سہراب گوٹھ، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گولیمار، لسبیلہ، گرومندر، گارڈن، رامسوامی، رنچھوڑلائن، ایم اے جناح روڈ، نمائش، لائنز ایریا، صدر، برنس روڈ، اردو بازار، جامع کلاتھ، آئی آئی چندریگر روڈ، کھارا دار، میٹھا در، بولٹن مارکیٹ، جوڑیا بازار، کیماڑی اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More