بھارتی فوج نے گھروں سے زبردستی قربانی کے جانور اٹھا لئے۔مشعال ملک

0

لاہور(نمائندہ امت)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے گھروں سے زبردستی قربانی کے جانور اٹھا لئے،عالمی برادری مذہبی تہوار پر پابندی کا نوٹس لے۔مشعال نے اپنے ویڈیو بیان کے ذریعےکہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قربانی کرنے والوں کو سخت سزا دینے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں]بھارتی فوج مساجد میں اعلانات کے ذریعے مسلمانوں کو نہ صرف قربانی کرنے سے روک رہی ہے بلکہ قربانی کے جانوروں کو زبردستی لے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی تہوار منانے پر پابندی اور سزا کے اعلانات کا پوری دنیا میں کہیں تصور نہیں ملتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More