اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان چلانے کیلئے اپوزیشن سے تعاون مانگ لیا

0

اسلام آباد (نمائندہ امت)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان کو ا حسن طریقے سے چلا نے کے لیے اپوزیشن کا تعاون ما نگ لیا اس حوا لے سے انہوں نے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق اور سابق قائد حزب اختلا ف سید خورشید شاہ سے جمعہ کے روز اسلا م آباد میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔ملا قاتوں میں قومی ا سمبلی کے اجلا س کواحسن طریقے سے چلا نے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے سردار ایا ز صادق اور سید خورشید شاہ کو عید کی مبارکباد دی ۔انہوں نے اس موقع پرگفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ملک کی اقتصادی حالت کو مستحکم کرنا ، ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور خارجہ پالیسی عوامی امنگوں کے ہم آ ہنگ بنانا موجودہ حکومت کی اوالین ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت پانی کی کمی کا سنگین مسئلہ درپیش ہے اس مسئلے پر اتفاق رائے اور یگانگت سے قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کا خاتمہ اور مہنگائی کے جن پر قابو پانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ سپیکرنے اپوزیشن رہنماؤں کو یقین دلایا کہ عوامی اور ملکی مسائل کو حل کرنے کے لیے باہمی مشاورت سے قانون سازی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More