بجلی 62پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
کراچی (امت نیوز ) پاور کمپنیوں نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جولائی میں استعمال ہونے والی بجلی پر 62 پیسے اضافے کی درخواست جمع کرا دی، نیپرا میں جمع کرا ئی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جون کے مہینے میں استعمال ہونے والی بجلی پر دیئے گئے ٹیرف کے مقابلے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی پیداہوئی، بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کی سماعت 29 اگست کو ہوگی۔نیپرا سے منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین اور ماہانہ 300 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے اور ڈالر مہنگا ہونے سے آئندہ آنے والے مہینوں میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے جس سے پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہوگا۔