وفاقی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ اعجاز منیر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ تعینات
اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے ۔ کئی وزارتوں کے سیکریٹری تبدیل اور تعینات کر دیے ہیں۔اعجاز منیر کو وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کر دیا گیا ہے ۔طارق محمود پاشا سیکریٹری پی ایم سیکریٹریٹ ، امور کشمیر و گلگت بلتستان مقرر کئے گئے ہیں ۔ اس سے قبل وہ سیکریٹری شماریات ڈویژن تھے ۔اسد حیا الدین کو سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن جبکہ ثاقب عزیز سیکریٹری شہری ہوا بازی تعینات کر دیے گئے ہیں۔