حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

0

لاہور (امت نیوز) حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمقررہوگئے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حمزہ شہباز جو خود گزشتہ روز راولپنڈی میں تھے کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے دو رہنماؤں رمضان صدیق بھٹی اور خواجہ عمران نذیر نے ان کے بطور اپوزیشن لیڈر کاغذات نامزدگی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائے تھے۔ریکوزیشن سیکرٹری آفس میں ڈی جی عنایت اللہ لک نے وصول کی ۔اس موقع پر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے حمزہ شہباز کے کاغذات جمع کرا دیے ہیں،انہوں نے کہا کہ ریکوزیشن پر150 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ شہباز شریف، نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں اپوزیشن کو متحد رکھنے کی کوشش کریں گے اور حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ انہوں نے کہا ن لیگ صوبے کی بڑی جماعت ہے، ہم مختصر لوگوں کی بھی ریکوزیشن جمع کروا دیتے تو کافی تھا، پیپلز پارٹی کو زحمت نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کا اعلان کرنے والے وزیر اعظم عید کی نماز بھی نہیں پڑھتے، صدارتی الیکشن میں سرپرائز دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More