نتائج تنازع پر نادرا – تحریک انصاف آمنے سامنے

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن نتائج تنازع پرنادرا اور تحریک انصاف آمنے سامنے آ گئے۔پی ٹی آئی کی تحقیقاتی کمیٹی نے آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی کا ذمہ دار نادرا کو ٹھہرا دیا جبکہ نادرا نے الزام مسترد کردیا ہے۔ تحریک انصاف نے عام انتخابات کے روز رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کی بندش کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ذرائع کے مطابق کمیٹی سینیٹرا عظم سواتی و دیگر پر مشتمل تھی جس نے آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی ہے۔تحقیقاتی کمیٹی کے بقول الیکشن کے شفاف ہونے کے سارے ثبوت موجود ہیں تاہم آر ٹی ایس کی ناکامی کا فارنزک آڈٹ کرایا جائے۔ دوسری جانب نادرانے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران آر ٹی ایس ناکام نہیں ہوا اور یہ ایسا نظام تھاجس میں کوئی پریزائیڈنگ افسر نتائج تبدیل نہیں کر سکتا تھا۔ اس کا تمام انتظامی کنٹرول الیکشن کمیشن کے پاس تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More