ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے- مہاتیر محمد
کوالالمپور(این این آئی)ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے شخص کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے ،نہیں لگتا آئندہ امریکی انتخابات میں پھر سے صدر منتخب ہوں گے ۔غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہاکہ ہم ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو ایک عالمی معاہدہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکا نے اس معاہدے سے نکل کر بہت بڑی غلطی کی ہے جس کی وجہ سے وہ آج دنیا میں تنہائی کا شکار ہے۔ یورپی یونین اس عالمی معاہدے کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے۔مہاتیر محمد نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسے شخص کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے اور نہیں لگتا کہ وہ آئندہ امریکی انتخابات میں پھر سے صدر منتخب ہوں گے ۔