ولی بابر کیس کےگواہ کے قتل میں ملوث متحدہ کارکن کا جسمانی ریمانڈ

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی ولی بابر کیس کے چشم دید گواہ کے قتل کے ملزم متحدہ کارکن شاہ فیصل کو 28 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر ایس آئی یو پولیس کے حوالے کردیا ۔ گذشتہ روز سماعت پر ملزم کو پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے11نومبر 2012کو ولی بابر قتل کیس کے چشم دید گواہ علی حیدر کو گھر سے بلا کر قتل کیاتھا , مقتول کو متحدہ کے سیکٹر انچارج پاک کالونی دلاور اور رکن سیکٹر پی آئی بی صابر کے ایماء پر قتل کیاگیا تھا ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے۔استدعا ہے کہ ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More