چند مقامات کے علاو ہ تما م علاقوں سے آلائشیں اٹھا لی گئی ہیں ۔سعید غنی

0

کراچی(ایجنسیاں) صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نےکہا ہے کہ چند مقامات کے علاوہ تمام علاقوں سے آلائشیں اٹھالی گئی ہیں جس پر میئر کراچی سندھ سالڈویسٹ منیجمنٹ،ضلعی بلدیات کے سربراہ،چیئرمین ضلع کونسل کراچی اور بلدیاتی ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں ۔وہ وزیر اعلی کے مشیر مرتضی وہاب کے ہمراہ بلاول ہاوس میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کررہے تھے ۔انہوں نےنیوز چینلز پر چلنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کچھ سیاسی رہنماوں نے اپنی کج علمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میری میڈیا سے گفتگو میں دی گئی معلومات کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کی میں آج بھی اپنے بات پر قائم ہوں۔کراچی میں اٹھائی گئی آلائشوں کا وزن 41980 میٹرک ٹن تھا۔اگر متحدہ رہنما خواجہ اظہار کو ان اعداد شمار پر اعتراض ہے تو وہ اپنے ڈی ایم سی چئیرمین سے پوچھیں کہ وہاں4 لاکھ37ہزارجانور کیسے ذبح ہوئے ۔انہوں نےکہا کہ تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کے مطابق کراچی والوں نے اتنی قربانی نہیں کی جتنی آلائشیں دکھائی گئی ہیں کیا وہ پشاور کے97فیصد اعدادو شمار کو بھی چیلنج کریں گے ؟ وزیر بلدیات نے کہا کہ ضلع وسطی میں4 لاکھ37زار جانور ذبح ہوئے ،کورنگی اور وسطی اضلاع میں بلدیاتی چیئرمین متحدہ کے ہیں ،خواجہ اظہارالحسن بھی غیرضروری بحث میں بہہ گئے، بہتر ہوتا کہ وہ میڈیا پر آنے سے پہلے اپنے بلدیاتی نمائندوں سے کچھ معلومات لے لیتے ۔سیاسی رہنما بات کرنے سے پہلے معلومات لے لیا کریں۔ وزیر اعلی کے مشیر قانون مرتضی وہابنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہتے تھے کہ پروفیشنل اور غیر سیاسی گورنر لائینگے گورنر کی تقرری وزیراعظم کا اختیار ہے ۔اس حوالے سے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ آئینی طور پر عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ عمران خان غیر سیاسی گورنر کی بات کرتے تھے۔ تبدیلی کے دعویدار کا عمل اسکے برعکس ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More