سیکورٹی کے باعث عید پر دہشتگردی کھالیں چھیننے کا کوئی واقعہ نہیں ہوا

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عید الاضحیٰ کے دوران رینجرز اور پولیس کے موثر سیکورٹی اقدامات کے باعث شہر میں دہشت گردی اور کھالیں چھیننے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں بقر عید پر رینجرز و پولیس نے بھر پور اور موثر سیکورٹی اقدامات کئے۔ اس دوران داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر ہائی الرٹ رہا، جس کے باعث دہشت گردی اور کھالیں چھیننے کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ رینجرز سندھ کے تحت اسنیپ چیکنگ اور گشت یقینی بنایا گیا اور صرف اجازت نامہ رکھنے والوں کو کھالیں جمع کرنے دی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس نے کورنگی میں ٹینرز ایسوسی ایشن کو سیکورٹی دی اور کھال کے گوداموں تک ترسیل کی خصوصی نگرانی کی گئی اور2 لاکھ47ہزار98کھالیں ٹینرز ایسوسی ایشن کو بحفاظت پہنچائی گئیں، جن میں بڑے جانور کی73ہزار456جبکہ چھوٹے کی1 لاکھ 73 ہزار 642 کھالیں شامل ہیں، علاوہ ازیں اندرون سندھ سے بھی کھالوں کی ٹینرز ایسوسی ایشن ترسیل جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More