دسویں سالانہ تحفظ عقیدہ ختم نبوت ورکشاپ کا آج آغاز
کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے تحت دسویں سالانہ تحفظ عقیدہ ختم نبوت ورکشاب آج صبح 8 بجے دفتر ختم نبوت مسجد باب الرحمت نمائش چورنگی میں شروع ہوگی۔شرکت کے خواہشمند طلبہ نے بڑی تعداد میں رجسٹریشن کرائی ہے۔اس حوالے سے مرکزی مبلغ مولانا قاضی احسان احمد نے اسکول, مدارس, یونورسٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد سے اپنے عقیدہ کے سلامتی کیلئے شرکت کے لیے باقاعدہ تشہیری مہم چلائی تھی۔مجلس ختم نبوت ضلع جنوبی کے امیر مولانا محمد کلیم اللہ نعمان نے کہا اس کورس میں فتنہ قادیانیت اور دیگر ایمان لٹیروں کی سازش سے مکمل آگاہی پر لیکچر ہوگا۔مقررین میں مولانا راشد مدنی، علامہ قاضی احسان احمد،مولانا عبدالحئی مطمئن، مولانا شعیب کمال،مفتی اسحاق مصطفی، مولانا رضوان قاسمی اور دیگر جید ماہر فنون شامل ہیں۔خطیب و امام مسجد الحبیب سپریم کورٹ کراچی کے مولانا محمد نعمان ارمان مدنی نے کہا کہ فتنہ قادیانیت سے بچنے کے لیے مسلمانوں کو عقیدہ ختم نبوت کورس میں اپنی نئی نسل کو بھیج کر گمراہی سے بچانا فرض عین ہے۔ناظم دفتر رانا محمد انور کا کہنا تھا کہ ورکشاپ 3 روز جاری رہے گی۔