ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کے مقابلے مذہبی دہشت گردی ہے -حافط عاکف سعید
کراچی (پ ر) امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے ہالینڈ میں توہن آمیز خاکوں کی نمائش مذہبی دہشت گردی قراردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت مسلمان تمام انبیا و رسول پر ایمان رکھتے ہیں اور ان میں سے کسی کی توہین برداشت نہیں کرسکتے ۔ یہ عمل اقوام متحدہ کے ضابطے کی بھی خلاف ورزی ہے ۔ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ توہین آمیز حرکت کانوٹس لیتے ہوئے اس کا سد باب کرے اور ڈچ سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے کر فوری ملک بدری کا حکم جاری کرے ،انہوں نے مزید کہاکہ مسلمان ممالک او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلاکر اس حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کریں ۔