میٹرک پاس صدر ہوسکتا ہے تو گورنر پر اعتراض کیسا۔فواد چوہدری
اسلام آباد ( امت نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عمران اسماعیل کے انٹرپاس ہونے پر پیپلز پارٹی کے اعتراضات کو مسترد کر دیا ہے ۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سعید غنی تبصرے سے قبل آصف زرداری کی تعلیمی قابلیت بھی دیکھ لیتے ۔میٹرک پاس اگرصدر ہوسکتا ہے تو گورنربھی ہوسکتا ہے۔اس پر اعتراض کیسا؟۔عمران خان کا وعدہ تھا کہ پڑھے لکھے افراد اور نوجوانوں کو آگے لایا جائے گا۔عمر ان کے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل پڑھے لکھے کم ہیں لیکن ہوسکتا ہے کسی کام میں ماہر ہوں۔