بھارتی فوج کی جندروٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ-70سالہ شہری زخمی
کوٹلی(صباح نیوز)بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے جندروٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے 70سالہ بزرگ شہری زخمی ہوگیا۔بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ۔بھارتی فوج نے جندروٹ سیکٹر کے گاوں ندھیری میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 70سالہ بزرگ شہری محمد حسین زخمی ہوگئے،جنہیں کوٹلی آزاد کشمیر کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق، بھارتی فوج کی فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،تاہم پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔