قائم مقام صدر سنجرانی کی طبیعت خراب ہونے پر پولی کلینک آمد

0

اسلام آباد (امت نیوز )قائم مقام صدر صادق سنجرانی اچانک طبیعت خراب ہونے پر پولی کلینک ہسپتال پہنچ گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق قائم مقام صدر کے پیٹ میں درد تھا جس پر وہ بغیر کسی پروٹوکول کے خود ہی گاڑی چلا کر پولی کلینک ہسپتال پہنچے ۔ہسپتال میں ڈاکٹروں کے پینل نے ان کا طبی معائنہ کیا ،معدے میں درد کی شکایت پر قائم مقام صدر کا الٹرا سائونڈ کیا گیا ۔ڈاکٹروں نے صادق سنجرانی کوطبی معائنے کے بعد ادوایات بھی فراہم کیں جس سے ان کو تکلیف سے آرام آگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More