آڈٹ سے بچنے کیلئے نجم سیٹھی کے ساتھی متحرک

0

اسلام آباد(اویس احمد) کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کےمستعفی ہونےکےبعد بڑے پیمانےپرممکنہ اکھاڑپچھاڑ اورانکوائریوں کےپیش نظرسابق چیئرمین کےقریبی ساتھیوں نےاپنےآپ کو بچانے کےلیے ہاتھ پائوں مارنا شروع کر دیے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی میں موجود سابق چیئرمین کے قریبی ساتھی نجم سیٹھی کے مستعفی ہونے کے بعد اپنے آپ کو بچانے کے لیے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سے رابطے کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ماضی میں بھی پی سی بی کے اکائونٹس کے آڈٹ کی رپورٹ سامنے لانے کی کوشش کی تھی، تاہم بااثر سابق چیئرمین نے وزارت کی کوششیں ناکام بنا دی تھیں۔ تاہم نجم سیٹھی کے مستعفی ہونے کے بعد وزارت نے ایک مرتبہ پھر بورڈ کے تفصیلی آڈٹ کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بڑے مالیاتی گھپلے سامنے آ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بورڈ میں موجود نجم سیٹھی کے قریبی ساتھیوں نے حالیہ دنوں میں ملاقات بھی کی ہے جس میں وزارت کی جانب سے بورڈ کے اکائونٹس کا آڈٹ رکوانے اور کچھ بورڈ ممبران کے خلاف مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے تحقیقات شروع ہونے سے روکنے کے لیے مشاورت کی گئی ہے۔یاد رہے نجم سیٹھی نے بڑی تعداد میں اپنے رشتہ دار اور دوست پی سی بی میں اعلیٰ عہدوں پر بھرتی کر رکھے ہیں، جن میں ان کی قریبی عزیزہ نائلہ بھٹی بھی شامل ہیں، جنہیں پی سی بی میں تعیناتی کے صرف تین ماہ بعد ہی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، جبکہ ان کے ایک اور عزیز عون زیدی کو پی سی بی کے سوشل میڈیا ونگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران نجم سیٹھی کی اقربا پروری پر بھی سوال اٹھائے جا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کی جانب سے غیر قانونی طور پر تعینات کیے گئے اکثر افراد کا تعلق لاہور سے ہے اور انہوں نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے لاہور سے نو منتخب پی ٹی آئی اراکین اسمبلی سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ کرکٹ بورڈ کے مالی معاملات پر طویل عرصے سے اعتراضات اٹھائےجاتے رہے ہیں، لیکن آڈٹ کی غیر موجودگی میں یہ معاملات سامنے نہیں لائے جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ممبران کی جانب سے بھاری رقوم بیرون ملک منتقل کی گئیں،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی آمدن اور اخراجات میں بے ضابطگیوں اور اس طرح کے دیگر معاملات پر تحقیقات شروع ہو چکی ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف نے حال ہی میں نیب کو خط لکھا ہے جس میں نجم سیٹھی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ پی ٹی آئی کے رہنما جاوید بدر کی جانب سے لکھے گئے خط میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ نجم سیٹھی پی ایس ایل میں کرپشن کےمرتکب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے وہ پی ایس ایل کی آڈٹ رپورٹ منظرعام پر لائےجانےمیں رکاوٹ بنےہوئے ہیں۔ خط کےمطابق نجم سیٹھی کوبطورچیئرمین پی سی بی بھی ایک خط لکھاگیاتھاجس میں مذکورہ آڈٹ رپورٹ سامنےلانےکی درخواست کی گئی تھی، تاہم انہوں نےایسانہیں کیا۔ پی ٹی آئی نےنیب سے پی ایس ایل کاریکارڈبھی فوری طورپرقبضےمیں لینےکی درخواست کرتےہوئےکہاہےکہ پی سی بی پی ایس ایل کو کامیاب بنانےمیں بھی ناکام رہاہے۔اس سےقبل پارٹی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کوبھی پی سی بی میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی رپورٹ پیش کی جا چکی ہے۔یادرہےقومی احتساب بیورو (نیب) میں نجم سیٹھی اور ان کی اہلیہ جگنومحسن کےخلاف تحقیقات شروع کی تھیں جس کےلیےفیڈرل بورڈ آف ریوینیو سے ریکارڈ بھی طلب کیا گیا تھا، تاہم بعدمیں نیب نےنجم سیٹھی اور ان کی اہلیہ کو کلیئر قرار دے دیا تھا ۔تاہم پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی حکومت نےنجم سیٹھی کومستعفی ہونےپرمجبورکیاہےاوراب سابق چیئرمین اوران کےقریبی ساتھیوں کوکٹہرےمیں بھی لایا جائےگا۔دوسری جانب ذرائع کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی سابق کرکٹر اور پی سی بی کےسابق ڈائریکٹرآپریشنز ذاکرخان کو چیئرمین پی سی بی تعینات کرنا چاہتی ہے۔یاد رہے ذاکر خان عمران خان کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں اور وہ ریحام خان سے عمران خان کی شادی کے گواہ اور شادی کے دوست بھی تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More