آزاد کشمیر میں خوفناک آتشزدگی سے مسجد سمیت 60 عمارتیں خاکستر

0

نیلم (خبر ایجنسیاں؍امت نیوز) آزادکشمیر میں خوفناک آتشزدگی سے مسجد سمیت 60 عمارتیں جل کر خاکستر ہوگئیں،فائر بریگیڈ اور1122سہولیات نہ ہونے سے آگ پر بروقت کنٹرول نہیں کیا جاسکا، رات گئے لگنی والی آگ پر 8 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا،خوفناک آتشزدگی سے وادی نیلم کے بالائی علاقے سرگن بازار میں خوفناک آتشزدگی سے 36 دوکانیں، مسجد، ہسپتال اور 2 گیسٹ ہائوسز سمیت 20 رہائشی عمارتیں جل گئیں۔ آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہوا۔ رہائشی مکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ضلع نیلم تحصیل شاردہ کے نواحی کے علاقے سرگن بازار میں جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شب رات 10بجے کے قریب سرگن بازار میں سرگن کے رہائشی گل خنداں ولد شیر افضل کے دو منزلہ رہائشی مکان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ بازا ر میں موجود 36کے قریب دوکانیں جامعہ مسجد، ہسپتال، مڈل سکول، آٹا ڈپو2گیسٹ ہاؤسز ،20 رہائشی عمارتیں جل کر خاکستر ہوگئے ۔فائر بریگیڈ گاڑی اور ریسکو 1122کی سہولت نہ ہونے سے بروقت آگ پر کنٹرول نہ کیا جاسکا ۔8 گھنٹے تک آتشزدگی کا سلسلہ جاری رہا ۔آگ کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج اورمقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، علاقے میں فائر بریگیڈ کی گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں 8 گھنٹے لگ گئے۔ یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی شاردہ میں آتشزدگی سے 50 سے زائد دکانیں اور دیگر املاک جل گئی تھیں جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سابق وزیر رہنماء پی پی آزاد کشمیر میا ں عبدالوحید سرگن پہنچ گئے نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایات کیں ۔حکومت جنگی بنیادوں پر متاثرہ تاجروں کی بحالی کے لیئے اقدامات کرے ۔سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر سرگن بازار میں آتشزدگی کی خبر ملتے ہی راولپنڈی سے شاردہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More