پنجاب میں125سرکاری گاڑیاں افسران کے اہلخانہ کے زیر استعمال
راولپنڈی(خبرنگارخصوصی) پنجاب میں افسر شاہی کی جانب سے عوامی پیسے پر عیاشیاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے،اہم عہدوں پر فائز اعلی سرکاری افسران کی بیگمات اور بچے 125 سرکاری گاڑیاں استعمال کررہے ہیں جبکہ ان گاڑیوں کے لیے پیٹرول کی مد میں قومی خزانے سے ادائیگیاں کی جارہی ہیں ۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کےزیر استعمال گاڑیوں کی تعداد 5،انسپکٹر جنرل پولیس کےزیر استعمال 4،ایڈیشنل چیف سیکریٹری کےزیر استعمال3،ہوم سیکرٹری کےزیر استعمال4، سیکرٹری صحت کےزیر استعمال 3،سیکرٹری تعلیم2،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ 4،سیکریٹری معدنیات 3،سیکرٹری مواصلات3،سیکرٹری خزانہ 2،سیکرٹری زراعت3،سیکرٹری لائیواسٹاک2،سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی 2،سیکرٹری صنعت 1،سیکرٹری ایکسائیز 2،کمشنر لاہور کےزیر استعمال گاڑیوں کی تعداد3،کمشنر گجرانوالہ 3،کمشنرراولپنڈی 3،کمشنرملتان 3،کمشنربہاولپور 2،کمشنر ڈی جی خان3،کمشنرسرگودھا 3،ڈی سی لاہور کےزیر استعمال گاڑیوں کی تعداد 5،ڈی سی فیصل آباد 6،ڈی سی راولپنڈی 4،ڈی سی ملتان 4،ڈی سی چکوال 3،ڈی سی بہاولپور 3،ڈی سی سیالکوٹ3،ڈی سی جھنگ 3،ڈی سی اوکاڑہ 3،ڈی سی چنیوٹ 2،ڈی سی ڈی جی خان 3،ڈی سی مظفر گڑھ 3،ڈی سی میانوالی 3،ڈی سی سرگودھا 4،ڈی سی خوشاب 3،ڈی سی گجرانوالہ 4،ڈی سی گجرات کےزیر استعمال گاڑیوں کی تعداد4،ڈی سی بھکر کےزیر استعمال گاڑیوں کی تعداد3ہیں ۔جو اعلی افسران کے علاوہ ان کی بیگمات اوربچے بھی استعمال کررہے ہیں حالانکہ ان گاڑیوں کی مرمت اور پیٹرول کی مد میں اخراجات سرکاری فنڈزسےکیے جارہے ہیں ۔