اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر پھر دھاوا-مرمتی کمیٹی کے4رکن گرفتار

0

مقبوضہ بیت المقدس (خبر ایجنسیاں)قابض اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی پر ایک بار دھاوا بول کر تعمیر ومرمت کی ذمہ دار کمیٹی کے 4 ارکان کر گرفتار کرلیا، جبکہ صہیونی پولیس نے قدیم بیت المقدس میں مشکوک پیکٹ کی آڑ میں باب الاسباط سیل کر کے فلسطینیوں کا داخلہ بند کر دیا۔ ادھر فلسطینی محکمہ اوقاف اورمذہبی امور نے کہا ہے کہ قبلہ اول پرمسلمانوں کے سوا کسی اور قوم کا کوئی حق نہیں۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی کی تعمیراتی کمیٹی کے 4 ارکان عیسیٰ الدباغ، باسم الزغیر، جمعہ مناصرہ اور محمد علقم کو گرفتار کرلیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ارکان مسجد سے متصل سبیل پاشا کی مرمت میں مصروف تھے۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی پولیس نے مشتبہ پیکٹ کی آڑ بیت المقدس کے قدیم علاقے میں واقع باب الاسباط کو سیل کرکے فلسطینیوں و غیرمقامی افراد کو داخلے سے روک دیا۔ محکمہ اوقاف فلسطین کا کہنا ہے کہ قبلہ اول پر مسلمانوں کے سوا کسی اور قوم کا کوئی حق نہیں، نہ ہی صہیونی ریاست کو کوئی اختیار حاصل ہے، مسجد اقصیٰ پر صرف قانون ربانی نافذ ہوتا ہے۔ حکام نے خبر دار کیا ہے کہ انتہا پسند یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کی اجازت دینا مذہبی جنگ چھیڑنے کے مترادف ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More