آکرا(خبر ایجنسیاں) گھانا کے صدر نانا اکوافو اڈو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے آنجہانی سیکرٹری جنرل کوفی عنان کی تدفین 13 ستمبر کو گھانا میں ہوگی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کوفی عنان کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران صدر اڈو نے کہا کہ کوفی عنان کی آخری رسومات ریاست کے عظیم رہنما کے طورپر سرکاری سطح پر منعقد کی جائے گی، جس میں عالمی رہنماوٴں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ کوفی عنان گزشتہ ہفتے سوئٹرز لینڈ میں 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔