2امریکی ریاستوں میں فائرنگ سے 6افرادہلاک
کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈامیں فائرنگ سے 4افرادہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آوربھی جوابی کارروائی میں ماراگیا،کیلیفورنیا میں فائرنگ کے دو واقعات میں2افراد ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جیکسن ول میں فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور15زخمی ہوگئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ پر ایک مشتبہ شخص ہلاک ہوا ہے جو ممکنہ طور پر شوٹر ہے جبکہ دیگر مسلح افراد کی تلاش جاری ہے۔جیکسن ول شیرف آفس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لوگوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ ایک ویڈیو گیم ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا۔ادھرکیلی فورنیامیں بھی فائرنگ کے 2مختلف واقعات کے نتیجے میں 2ہلاکتیں ہوئی۔ امریکی ٹی وی کے مطابق میچ کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کردی جس سے ایک شخص ہلاک اوردوسرا زخمی ہوگیا۔دوسرا واقعہ فلوریڈا میں اسکول ٹیموں کے درمیان کھیل کے مقابلے کے دوران پیش آیا اسی شخص نے فائرنگ کرکے ایک شہری کوہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔