گلگت میں مزید اسکولوں پر حملے کے منصوبے ناکام-13 گرفتار

0

اسکردو(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غذر تحصیل میں لڑکیوں کے اسکولوں پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل گوہرنفیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ تمام مشتبہ افراد عنایت اللہ نامی مقامی شخص کے مدرسے کے طلبا ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے گزشتہ شب کی گئی کارروائی میں مدرسے سے دھماکاخیز مواد اور پیٹرول بھی برآمد کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مدرسے میں اسکول اور کالج کو حملے کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا جارہا تھا۔ڈی آئی جی نفیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 17-2016 میں دیامر کے علاقے میں کئی اسکولوں پر حملے میں ملوث ہونے کا اقرار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان نے پرنس کریم آغا خان اور سابق گورنر پیر کرم علی شاہ پر بم حملے میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں دیامر تحصیل میں کم از کم 15 اسکولوں کو تباہ کردیا گیاتھا، واقعے میں ایک مشتبہ دہشت گرد ہلاک جبکہ تقریباً دو درجن کو علاقے میں کارروائی کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔ان تباہ شدہ اسکولوں میں سے 12 کو 48 گھنٹے کے دوران نشانہ بنایا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More