سانحہ فیصل آباد میں قادیانیوں کی عدم گرفتاری پر علماء کی تشویش
راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)علمائے کرام نے سانحہ فیصل آباد میں ملوث قادیانیوں کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رکن شوریٰ و امیر ضلع راولپنڈی شمس الرحمٰن سواتی نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں قادیانیوں کی جانب سے مسلمانوں پر حملے تشویشناک ہیں حکومت فی الفور حملہ آور مفرور قادیانیوں کو گرفتار کرے ،خدانخواستہ اس حساس ایشو پر معاملات قابو سے باہرہوسکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 12,13کے زیر اہتمام ضلعی دفتر میں منعقدہ یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ظفر الحسن جوئیہ ایڈووکیٹ،نائب امیر ضلع ڈاکٹر عثمان ظفر،امیر زون پی پی 12امتیازعلی اسلم ،امیر زون پی پی13ملک محمد الیاس ،اسکالرڈاکٹرساجدخاکوانی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔انکا کہنا تھا کہ حکمران مدینہ جیسی اسلامی ریاست کے قیام میں جماعت اسلامی کو اپنا پشتیبان پائینگے اوراس سے انحراف کیا یا اسلام کے مقابل لبرل ازم کوپاکستان میں نافذ کرنے کی کوشش کی تو حکمرانوں کا انجام نواز شریف سے بدتر ہوگا ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے شعبہ تبلیغ تحفظ ختم نبوت کے رہنما میاں محمداویس نے کہا کہ امریکی واستعماری قوتیں پھر قادیانیوں کی حمایت میں سر گرم ہو گئی ہیں اور اقلیت کو اکثریت پرمسلط کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جو کہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی ناپاک چالوں سے واقف ہیں ہم ان سے نمٹنا جانتے ہیں ،قادیانیوں کو آئین پاکستان کا پابند بنایا جائے اور ان کوشعائراسلام کے استعال سے روکا جائے ۔