غدار وطن شکیل آفریدی ساہیوال جیل منتقل

0

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایبٹ آباد میں القاعدہ کے بانی اُسامہ بن لادن کے خلاف ہونے والے امریکی آپریشن کے مرکزی کردار ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اڈیالہ سے ساہیوال جیل منتقل کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق 2011 میں ہونے والے ایبٹ آباد آپریشن کے مرکزی کردار ڈاکٹر شکیل آفریدی کو انتہائی سخت سیکورٹی میں اتوار (26 اگست) کی صبح ساہیوال جیل منتقل کیا گیا۔یاد رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اڈیالہ سے ساہیوال جیل منتقلی کے حوالے سے کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی۔شکیل آفریدی کو کچھ عرصہ قبل پشاور سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی پر ایبٹ آباد آپریشن کے لیے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی معاونت اور القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کی مخبری کا الزام ہے۔واضح رہے کہ 3 اگست کو اڈیالہ جیل میں قید شکیل آفریدی سے ان کے اہل خانہ نے ملاقات کی تھی۔ان سے ملاقات کرنے والوں میں ان کی اہلیہ عمرانہ شکیل، بیٹے بشام خان اور بیٹی مہ نور شامل تھے۔ڈاکٹر شکیل آفریدی کو دہشت گردوں سے تعلقات کا جرم ثابت ہونے پر مئی 2012 میں 33 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More