بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 4.9 شدت کا زلزلہ
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکے گوادر، پسنی اور تربت کے گرد ونواح میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز گوادر سے 70کلومیٹر مشرق میں تھا اور زیرِزمین اس کی گہرائی 10کلومیٹر تھی۔