ایشین گیمز میں پاکستان نے تیسرا تمغہ جیت لیا

0

جکارتا ( امت نیوز) ایشین گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں کانسی کا تمغہ جیت کر ملک کو ایونٹ میں تیسرا میڈل دلا دیا۔انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں ارشد ندیم نے جیولین تھرو کی کیٹیگری میں 80.75 میٹر کی تھرو پھینک کر کانسی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔بھارت کے نیرج چوپڑا نے 88.06میٹر کی تھرو پھینک کر سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ چین کے لیو کیزن نے چاندی کا تمغہ جیتا۔اس میڈل کے ساتھ ہی ایونٹ میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد تین ہو گئی جہاں اس سے قبل کراٹے اور کبڈی میں بھی پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا لیکن اب تک پاکستان سونے یا چاندی کا کوئی بھی میڈل جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔علاوہ ازیں ایشین گیمز میں پاکستانی باکسر نقیب اللہ نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ انہوں نے راؤنڈ 16میں بھوٹانی حریف کو 3-2سے شکست دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More