ایف بی ایریا میں شہریوں نے ڈاکو مار دیا۔دوسرا گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف بی ایریا میں مشتعل شہریوں نے ڈاکومار دیا ، پولیس نے ہلاک ڈاکو کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 5 رحمان آباد میں دو ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہورہے تھے کہ مشتعل شہریوں نےانہیں گھیر لیا اور ان کی پٹائی شروع کردی اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی ڈاکوئوں کو شہریوں کے چنگل سے چھڑایا اور ان سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان برآمد کر کے زخمی ڈاکوئوں کواسپتال منتقل کیا جہاں ایک ڈاکو چل بسا ،جس کی شناخت عطا اللہ جبکہ زخمی ڈاکو کی شناخت دائود ولد عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔دریں اثنا نارتھ ناظم آباد میں اےٹی ایم سے رقم نکلوانے والے جوڑے کو لوٹ لیا گیاجبکہ بفر زون میں دودھ کی دکان لوٹ لی گئی ۔