گلگت میں اسکولز جلانے والوں کے مزید 10 سہولت کار گرفتار

0

اسکردو(نمائندہ امت ) دیامر میں سکول جلانے والوں اور ان کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کردیاگیا، ملزمان کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے، تعلیمی اداروں پر حملے میں ملوث مزید 10 سہولت کار گرفتار کرلیے گئے جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 37ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ دیامر نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں پر حملوں میں مطلوب سہولت کار اور مشتبہ 10افراد نے جرگہ کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو قانون کے حوالے کردیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر داریل محمد طارق کے مطابق دیامر پولیس نے تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث سہولت کاروں اور مشتبہ افراد کی لسٹ دیامر جرگے کے حوالے کی تھی،جرگے نے لسٹ میں شامل تمام افراد کو حکومت کے حوالے کردیا ہے۔ اے سی کے مطابق گرفتار تمام افراد کو جے آئی ٹی کی تحویل میں دے دیاگیاہے جہاں ان سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More