بچت کے نام پر گاڑیاں بیچنے کا نعرہ ڈرامہ ہے -مریم اورنگزیب
اسلام آباد(امت نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو رکشے کی طرح استعمال کرنے والے بچت کی بات کر کے کسے بیوقوف بنا رہے ہیں،لوگ 1کروڑنوکریوں اور50لاکھ گھروں کے منتظر ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب گاڑیاں بیچنے کا ڈھونگ کر رہے ہیں اور خود بنی گالہ سے وزیر اعظم ہاؤس تک ہیلی کاپٹر میں جاتے ہیں،جعلی وزیر اعظم جعلی سادگی مہم سے عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے ،بچت کا نعرہ اصل میں ٹوپی ڈرامہ ہے۔