قادیانیوں کو مسلمان لکھنے پر متحدہ ختم نبوت کمیٹی کا شیریں مزاری کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

0

چنیوٹ(نمائندہ امت)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے قادیانیوں کومسلمان لکھنے پروفاقی وزیر شیریں مزاری اورآرپی اوفیصل آباد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنے اورمقدمہ درج کرنے کامطالبہ کیاہے ۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینراورمجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اورریجنل پولیس آفیسرفیصل آبادبلال صدیق کمیانہ کی طرف سے گھسیٹ پورہ کھرڑیانوالہ (فیصل آباد)میں قادیانی دہشت گردوں کی معصوم مسلمانوں پرفائرنگ بارے اپنی آفیشل واٹس ایپ گفتگو میں قادیانیوں کومسلمانوں کے ایک فرقہ کے طور پرلکھنے کی ناپاک جسارت کی ہے جس سے پوری قوم میں ایک تشویش پیداہوئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More