کھلے سمندر میں لانچ سے غیرملکی شراب۔بیئر کی بھاری کھیپ برآمد

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کوسٹ گارڈز نے پسنی میں کھلے سمندر میں لانچ سے غیر ملکی شراب اور بیئرز کی بھاری کھیپ برآمد کرلی، جس کی مالیت سوا 60 لاکھ روپے سے زائد ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ اطلاع ملی کہ پسنی کے علاقہ کلمت سے غیر ملکی شراب اور بیئر اسمگل ہونے کا خدشہ ہے، جس پر پیٹرولنگ پارٹیاں تشکیل دی گئیں۔دوران گشت ایک مشکوک لانچ کی تلاشی کے دوران 2ہزار 500بوتلیں غیر ملکی شراب اور 14ہزار مختلف اقسام کے بیئرز ٹن برآمد ہوئے، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 60لاکھ 35ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔شراب اور بیئرز بیرون ملک اسمگل کیے جانے کا خدشہ تھا۔ڈی جی کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اعلی کارکردگی کو بے حد سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More