گجرات فسادات کے الزام میں 2مسلمانوں کو عمر قید کی سزا

0

نئی دہلی(امت نیوز)بھارتی خصوصی عدالت نے گجرات میں 2002کے مسلم کش فسادات کیس میں 2 مسلمانوں فرخ بھانا اور عمران المعروف شیرو بٹک کو ہی مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنا دی ہے،3 کو بری کر دیا گیا ہے ۔1981 کے طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں ملوث 2 سکھ بھی بری کر دیے گئے ہیں۔پیر کو2015سے2016کے دوران مختلف مقامات سے سابر متی ٹرین کو جلانے کے الزام میں گرفتار5افراد سینٹرل جیل میں ہونے والی سماعت کے موقع پر پیش کئے گئے تھے۔ 2011میں بھی اسی کیس میں ٹرین کو آگ لگانے کی سازش میں 11مجرموں کو سزائے موت جب کہ 20افراد کو عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے ۔ کیس میں ملوث63افراد عدم ثبوت کی بنا پر بری کئے جا چکے ہیں۔2002میں بھارتی شہر گودھرا میں سابر متی ٹرین کا ایک ڈبہ نذر آتش کردیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 59مسافر ہلاک ہو گئے تھے جس پر بھارت کے موجودہ وزیر اعظم کی سرپرستی میںمسلم کش فسادات شروع کرا دیے گئے جس کے نتیجے میں ہزاروں مسلمان قتل اور زندہ جلائے گئے،سیکڑوں مسلمان خواتین کی عصمت دری کی گئی، ہزاروں مسلمان بے گھر ہوگئے تھے۔ ادھر ایک بھارتی عدالت نے1981میں طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں گرفتار2 سکھ علیحدگی پسندوں تیجندر پال سنگھ اور ست نام سنگھ کو بری کر دیا ہے۔تیجندر پال سنگھ اور ست نام سنگھ سمیت5سکھ علیحدگی پسند سکھوں نے ستمبر 1981میں بھارتی طیارہ اغوا کر کے اسے لاہور اترنے پر مجبور کر دیا تھا ۔ طیارے پر 111مسافر و عملے کے6 اہلکار سوار تھے۔ پاکستان نےاغواکاروں کو گرفتار کیا اور ان پر مقدمہ چلایاجس پر انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔قید کی مدت مکمل ہونے پر پاکستان کی جانب سے ملک بدر کئے جانے پر بھارت میں انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔دونوں ہائی جیکرگزشتہ برس سے ضمانت پر تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More