وزارت داخلہ لوٹی گئی دولت واپس لانے کیلیے اقدامات کرے۔وزیراعظم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانا سب سے بڑا چیلنج ہے۔وزارت داخلہ لوٹی گئی دولت کی واپسی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔ایف آئی اے اور نیب منظم جرائم اور کرپشن کے خاتمے کے لیے مربوط روابط قائم کریں۔وزارت داخلہ میں اجلاس کی صدارت کے دوران وزیراعظم کو ماتحت اداروں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں ۔ ان کو ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے ہدایت کیا کہ وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی ادارے شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں۔