این آر او دینا میری بڑی غلطی تھی۔ مشرف
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ این آر او کسی کو نہیں ملنا چاہئے، عمران خا ن اچھا کر رہے ہیں اور ان کا کسی کو این آر او نہ دینے کا اعلان بہت اچھا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی این آر او نہیں دینا چاہئے تھا۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کو این آر او دینا میری بڑی غلطی تھی۔