شیخ رشید کی پروٹوکول ٹیم نے موٹر سائیکلیں گرادیں۔شہریوں کا احتجاج

0

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرریلوےشیخ رشیدکے پروٹوکول کو راستہ دینے کےلئے ٹریفک وارڈن نے کھڑی موٹر سائیکلیں گرادیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشیدپروٹوکول کےساتھ لال حویلی آرہے تھے کہ ان کی پرٹوکول میں شامل گاڑیوں کاراستہ بنانےکے لئےٹریفک وارڈن راستےمیں کھڑی موٹرسائیکلوں کوگراتارہا،ٹریفک وارڈن کی جانب سےموٹرسائیکلیں گرانےکےخلاف شہریوں نے احتجاج کیا توشیخ رشیدنے شہریوں سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لحاظ کرتاہوں ورنہ یہ ساری موٹرسائیکلیں اٹھواسکتاہوں،شہریوں نے جواب میں کہا کہ آپ دھمکیاں نہ دیں موٹر سائیکلیں اٹھوا لیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More