عمران اسماعیل نے 33ویں گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے بطور گورنر سندھ عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے گورنر سندھ سے عہدے کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزراء،غیرملکی سفارتکارعزیزو اقارب سرکاری افسران اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔حلف اٹھانے کے بعد عمران اسماعیل سندھ کے 33 ویں گورنر بن گئے ہیں، نومنتخب گورنر آج صبح مزار قائد پر حاضری بھی دینگے۔