منی لانڈرنگ کیس میں انور مجید اور بیٹے کو پیش نہ کیا جاسکا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیشل بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزمان انور مجید اور اس کے بیٹے عبدالغنی مجید کو ایف آئی اے کی جانب سے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش نہیں کیا جاسکا اور تفتیشی افسر نے عدالت کو بھی اطلاع نہیں دی۔ملزم انور مجید کے وکلا شہادت اعوان اور جمشید ملک عدالت میں پیش ہوئے اور شکایت کی کہ ہم صبح سے انتظار کر رہے ہیں۔عدالت نے 2 بجے تک وقت دیا۔بعد ازاں دوبارہ وکلاء عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ انور مجید کے بعد عبدالغنی مجید کو بھی صحت خرابی پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ بغیر تفتیشی افسر کے کارروائی آگے نہیں بڑھا سکتے، تاہم عدالتی وقت ختم ہونے تک تفتشی افسر پیش نہیں ہوا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More