صدر سے لاکھوں کے غیر قانونی پرندے برآمد – 3 گرفتار

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے ایمپریس مارکیٹ سے 25 بھورے تیتر ، 1 کالا تیتر 3 چکور اور دو نایاب نسل کی مرغابیاں برآمد کرکے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ چھاپہ مار پارٹی کے انچارج محمد عظیم برفت اور انسپکٹر محمد نعیم نے امت کوبتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ صدر ایمپریس مارکیٹ میں نایاب نسل کی نیلی جل مرغیاں اور تیتر فروخت کیے جارہے ہیں جس پر ٹیم نےچھاپہ مار کر تیتر، مرغیاں اور چکور برآمد کرلیے ، انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو چالان کے بعد رہا کردیا گیا ۔ملزمان کے قبضے سے ملنے والے پرندوں کی مالیت لاکھوں روپے ہے ، اور نیلی جل مرغابیاں سائبیریا سے ہجرت کرکے ملک کے ساحلی علاقوں میں واقع جھیلوں پر آتی ہیں جہاں سے شکاری ان کا غیر قانونی شکار کر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے ملنے والے پرندوں کو کھیرتھر نیشنل پارک میں چھوڑا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More