سعودی – چینی سفیروں کی وزیراعظم – وزراسے اہم ملاقاتیں

0

اسلام آباد(نمائندہ امت؍مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی اور چین کے سفیریاؤ جنگ نے پیر کو وزیر اعظم عمران خان ،وفاقی وزرا سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔ملاقاتوں کے دوران پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کے پیغام دیے گئے ہیں۔ سعودی سفیر وزیر خزانہ اسد عمر سے بھی ملے جبکہ چینی سفیر نے وزیرخزانہ کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات ، سی پیک اور علاقائی مسائل پر گفتگو ہوئی۔دونوں ممالک کے سفیروں نے پاکستانی قیادت کو اپنے تعاون اسپیکر اسد قیصر نے ملاقات کے موقع پر کہ کہ پاکستان اپنے چین سے تعلقات کو بے انتہا اہمیت دیتا ہے اور اسے مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ سی پیک نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔تحریک انصاف کی نو منتخب حکومت سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔پاک چین باہمی تجارت میں حائل تمام مشکلات کو قانون سازی کے ذریعے دور کیا جائے گا۔سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے وزیر خزانہ اسد عمر کو ملاقات میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا اور یقین دلایا کہ سعودیہ پاکستان سے معاشی تعاون جاری رکھے گا۔چینی سفیریاؤجنگ نےوزیر خزانہ اسد عمر کو ملاقات میں یقین دلایا کہ بیجنگ پاکستان سے اقتصادی تعلقات مزید بہتر بنائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More