جکارتہ(امت نیوز) ایشین گیمز میں پاکستان والی بال ٹیم نے بھارت کو 1-3 سے شکست دیدی،جبکہ قومی ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 0-5 سے ہرا کر مسلسل پانچویں فتح اپنے نام کر لی۔مبشر علی اور محمد عتیق نے 2، 2 جبکہ علی شان نے ایک گول کیا۔ تفصیلات کے مطابق جکارتہ میں جاری میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں روایتی حریف بھارت نے پہلا سیٹ 21-25 سے جیتا، تاہم پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹ اپنے نام کرتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ میچ کا اسکور 21-25، 21-25، 21-25اور 23-25رہا۔ اسی طرح ہاکی میں بھی قومی ٹیم نے فتوحات جاری رکھتے ہوئے بنگلہ دیش کو ہرا کر مسلسل پانچویں جیت اپنے نام کرلی۔ پاکستان نے 5 پول میچز میں مخالف ٹیموں کیخلاف 45گول کئےاور اسکے خلاف صرف ایک گول ہوا۔ قومی ٹیم پول بی میں 15 پوائنٹ کیساتھ سب سے آگےجبکہ پول اے میں بھارت 15 پوائنٹ لیکر سر فہرست ہے۔